چائنا میڈیکل ایکسپرٹس گروپ کی جانب سے مغربی افریقہ کے چودہ ممالک میں موجود میڈیکل ٹیموں کی انسداد وبا سے متعلق آن لائن تربیت کا اہتمام
چین کے میڈیکل ایکسپرٹس گروپ نے مقامی وقت کے مطابق پچیس تاریخ کوبرکینا فاسو میں مغربی افریقہ کے مختلف ممالک میں موجود میڈیکل ٹیموں کے لئے انسداد وبا سے متعلق آن لائن ٹریننگ کا اہتمام کیا۔ برکینا فاسو ، نائجر ، گیانا بساؤ ، سینیگال ، سیرا لیون ، کیپ ورڈ ، بینن ، چاڈ ، لائبیریا ، گیانا ، گیمبیا ، مالی ، ٹوگو اور گھانا میں موجود چینی میڈیکل ٹیموں اور ایکسپرٹس گروپ کے 242 افراد نے تربیت میں شرکت کی۔ تربیت کے دوران میڈیکل ایکسپرٹس گروپ نے شرکا کو نوول کورونا وائرس کے نمونیا کی تشخیص اور علاج ، طبی عملے کے تحفظ ، جراثیم کش اقدامات اور نرسنگ کے بارے میں بتایا ، اس کے ساتھ ہی افریقہ میں انسداد وبا کے دوران چینی میڈیکل ٹیموں کو درپیش مختلف مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے گئے۔ تربیت دینے والے گروپ میں دو وہ ڈاکٹرز اور نرسز بھی شامل ہیں جنہوں نے ووہان میں انسداد وبا کے دوران خدمات سرانجام دیں تاکہ وہ شرکاء کے ساتھ اپنے حقیقی تجربے کو بانٹ سکیں۔
برکینا فاسو حکومت کی دعوت پر ، چینی حکومت کی جانب سے میڈیکل ایکسپرٹس گروپ موجودہ وبا کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق امور میں مدد کے لئے ۱۶ اپریل کو تیانجن سے روانہ ہوا تھا۔یہ چین کی جانب سے انسداد وبا کے لئے افریقہ بھیجے جانے والے ماہرین کا پہلا گروپ بھی ہے۔