کوویڈ -۱۹ کے خاتمے کا سفر ابھی طویل ہے : ڈبلیو ایچ او
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے ستائیس تاریخ کو ایک رسمی نیوز کانفرنس میں کہا کہ یورپ میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئَے مصدقہ کیسز میں کمی کے ساتھ ساتھ متعدد ممالک لاک ڈان میں نرمی کررہے ہیں ۔ تاہم عالمی ادارہ صحت نے مختلف ممالک سے وبا سے متاثرہ مریضوں کی دریافت ، قرنطینہ ، ٹیسٹنگ اور علاج کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے خاتمے کے لیے ابھی طویل سفر کرنا پڑے گا ۔ اس موقع پر ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے افریقہ ، مشرقی یورپ اور لاطینی امریکہ اور متعدد ایشیائی ممالک کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں اور ممالک میں نئَے مصدقہ کیسز میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے ۔اوربہت سے ممالک میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت ناکافی ہونے کی وجہ سے اعداد و شمار کو کم سمجھا جارہا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مختلف ممالک کو طبی امداد کاسلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے ہفتے کےدوران ، ڈبلیو ایچ او نے چالیس سے زیادہ افریقی ممالک کو مادی مدد فراہم کی ہے۔ وباکے آغاز کے بعد سے ، ڈبلیو ایچ او نے 105 ممالک اور خطوں کو لاکھوں کی تعداد میں حفاظتی سامان اور 127 ممالک اور خطوں کو لیبارٹری میں استعمال ہونے والےآلات اور سازوسامان کی فراہمی کی ہے۔