امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد دس لاکھ سے زائد

2020-04-29 16:24:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ میں کووڈ-۱۹سے متاثرہ پہلا کیس جنوری میں رپورٹ ہوا۔اس وقت سے لے کر اب تک امریکہ میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔جن میں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پچاس ہزار سے زائد ہے۔اس وقت امریکہ دنیا کا وہ ملک بن چکا ہے جہاں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ سب سے زیادہ افراد موجود ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چودہ اپریل کو عالمی ادارہ صحت کے لئے فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا تھا۔عالمی برادری نے امریکہ کے اس فیصلے پر سخت تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ یہ فیصلہ انسداد وبا کے عالمی تعاون کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے اور یہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں پر پردہ ڈالنے کی ایک کوشش ہے۔

اس بعد امریکی حکومت نے تارکین وطن کو قربانی کا بکرا بنایا۔ اکیس اپریل کو امریکی صدر نے امریکی شہریوں کے روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانے کے نام پر آئندہ ساٹھ روز کے لئے گرین کارڈ کے اجراء کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے سولہ تاریخ کو "اوپننگ اَپ امریکہ اگین" نامی منصوبے کا اعلان کیا۔ امریکہ میں سنجیدہ حلقے یہ خیال کرتے ہیں کہ بغیر منصوبہ بندی کے معاشی سرگرمیوں کے آغاز سے وائرس کے مزید پھیلاؤ کی راہ ہموار ہوگی۔


شیئر

Related stories