انسداد وبا سے متعلق سامان کی قلت کوپورا کرنے کے لیے چین کی بھر پور مدد
برطانوی حکومت نے انتیس تاریخ کو اعلان کیا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران چین نے مجموعی طور پر 21 ملین ذاتی حفاظتی سازوسامان اور ایک ہزار سے زیادہ وینٹیلیٹر برطانیہ کو دیے ہیں، تاکہ انسداد وبا کیلئے سامان کی قلت کے مسئلے کو حل کیا جاسکے ۔ اس سامان میں برطانوی حکومت کی طرف سے تجارتی خریداری اور چینی کاروباری اداروں کے عطیات دونوں شامل ہیں۔
چین میں برطانیہ کی سفیر محترمہ ڈیم باربرا ووڈورڈ نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ سامان چین اور برطانیہ کے درمیان طویل عرصے سے جاری اقتصادی و تجارتی تعلقات کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ "چین اور برطانیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں بہت اچھے تعلقات ہیں ، لہذا جب برطانیہ کو وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے طبی سامان کی فوری ضرورت پڑتی ہے تو ہم چین کا رخ کرتے ہیں کیونکہ چین برطانیہ کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے جس سے ہم بڑی تعداد میں ذاتی حفاظتی سازوسامان اور وینٹیلیٹر خرید سکتے ہیں۔"انہوں نے مزید کہا کہ "برطانوی حکومت کی خریداری کے علاوہ ، چین میں شراکت داروں کی طرف سے بہت سارا سامان عطیہ کیا گیا ہے جس کے لئے ہم بہت شکر گزار ہیں۔"