کووڈ-۱۹ سے نمٹنے کیلئے پوری دنیا کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، عالمی ادارہ صحت
مقامی وقت کے مطابق انتیس اپریل کو عالمی ادارہ صحت نے کووڈ-۱۹ کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نے کہا کہ تیس جنوری کو کووڈ۔۱۹ کو "عالمگیر وبا قرارد ینے کے بعد تین مہینے کا عرصہ گزر چکا ہے ۔ اس دوران کووڈ۔۱۹ سے شدید نقصان پہنچاہے۔
ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نے کہا کہ پچھلے تین مہینوں کے دوران عالمی ادارہ صحت نے وبا سے لڑنے اور جانوں کے بچاو کیلئے دن رات خبردار کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس وبا پر قابو پانے کے لیے مختلف ممالک کی مدد کی ہے، اپنے تجربات شیئر کئے ہیں، اور تیئیس لاکھ کارکنوں کو تربیت دی ہے۔
ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نے مزید کہا کہ کووڈ-۱۹ کو شکست دینے کے لئے مختلف ممالک اور دنیا کےاتحاد کی ضرورت ہے۔ یہ وائرس کسی بھی دہشت گرد حملے سے کہیں زیادہ سنگین نقصان پہنچا سکتا ہے ، اور سیاسی ، معاشی اور معاشرتی بدامنی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ انتخاب ہمارے ہاتھ میں ہے ، ہمیں قومی اور عالمی سطح پر اتحاد کا انتخاب کرنا چاہئے۔