وائٹ ہاوس نے ڈاکٹر فاوچی کو کانگریس کے سامنے پیشی سے روک دیا

2020-05-02 16:36:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جمعے کے روز امریکی صدارتی وائٹ ہاوس نے ملک میں انسداد کورونا وائرس کی مرکزی شخصیت ڈاکٹر انتھونی فاوچی کو کانگریس کے سامنے پیش ہونے سے روک دیا۔وائٹ ہاوس کے ڈپٹی پریس سیکرٹری جوڈ ڈیری نےاس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ٹرمپ انتظامیہ کورونا وائرس کے خلاف بھرپور فعال ہے اور ویکسین کی تیاری میں تیزی لائی جا رہی ہے ، ایسے میں ڈاکٹر فاوچی کی کانگریس کے سامنے پیشی ان کوششوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

کانگریس کی مذکورہ کمیٹی کے ترجمان ایون ہولینڈر نے بھی تصدیق کی کہ وائٹ ہاوس کے حکام کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر فاوچی کو کانگریس کے سامنے پیش ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے


شیئر

Related stories