شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن بیس روز بعد منظر عام پر

2020-05-02 16:37:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یکم تاریخ کو شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن بیس روز بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آئے اور انہوں نے فیتہ کاٹتے ہوئے کھاد کی ایک فیکٹری کا افتتاح کیا۔ملک کے سرکاری میڈیا کے مطابق تقریب میں شریک عوام نے کم جونگ اُن کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور کھاد کی صنعت کو ترقی دینے میں اُن کے کردار کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔میڈیا کے مطابق مذکورہ تقریب کا انعقاد محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن بیس روز بعد منظر عام پرآئے ہیں


شیئر

Related stories