عالمی ادارہ صحت نے نوول کورونا وائرس کو قدرتی قرار دیا ہے
2020-05-02 16:45:57
یکم مئی کو عالمی ادارہ صحت کی میڈیا بریفنگ میں ادارے کے "ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام" کے سربراہ مائیکل ریان نے کہا کہ متعدد سائنسدانوں نے وائرس کی جینیاتی ساخت سے متعلق تحقیق کی ہے جس میں وائرس کے قدرتی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وائرس کی جانداروں سے انسانوں میں منتقلی کے بنیادی اسباب سے متعلق تحقیق اہم ہے تاکہ صحت عامہ کے حوالے سے لازمی احتیاطی تدابیر کو یقینی بناتے ہوئے آئںدہ ایسی صورتحال سے بچا جا سکے۔