عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دنیا کو بروقت وبا سے متعلق خبردار کیا گیا ، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ

2020-05-02 16:49:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گبریسس نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے بروقت وبا کو عالمی صحت عامہ سے متعلق ہنگامی صورتحال قرار دیا ۔ حالیہ عرصے میں اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے کردار پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے۔ٹیڈروس کے مطابق بائیس تا تیئیس جنوری کو ہنگامی کمیٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا مگر شرکاء کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہو سکا ۔ کمیٹی نے مزیدمعلومات اور شواہد کی بنیاد پر تیس تاریخ کو اس حوالے سے اتفاق کیا۔ اُس وقت چین کے علاوہ دیگر ممالک میں وبا سے متاثرہ کیسز کی تعداد صرف بیاسی تھی اور ایک بھی شخص جاں بحق نہیں ہوا تھا ۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کے پاس وبا کی روک تھام و کنٹرول کے لیے کافی وقت موجود تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے بروقت اقدامات اٹھائے اور چین کے علاوہ دیگر ممالک کے پاس کافی وقت تھا ۔


شیئر

Related stories