امریکی سی ڈی سی کا ملک میں وبائی صورت حال کے تیز ترین پھیلاو کی چار بنیادی وجوہات کا تعین

2020-05-03 16:18:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی سی ڈی سی نے حالیہ دنوں اپنی ویب سائٹ پر سی ڈی سی کی نائب ڈائریکٹر این شوشات سمیت دیگر افراد کی طرف سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ۔ اس رپورٹ میں امریکہ میں وبائِی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس کے تیز ی سے پھیلاو کے جو چار اہم اسباب اخذ کیے گئے ہیں ان سب کا تعلق امریکی حکومت کی نااہلی سے ہے ۔ سب سے پہلی بات یہ کہ امریکی حکومت نے بروقت سفر ی پابندیاں نہیں لگائیں جس کی وجہ سے امریکہ میں دوسرے ممالک سے آنے والے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ۔ فروری میں اٹلی سے ایک لاکھ چالیس ہزار مسافر اور شینجن ممالک کے سترہ لاکھ چالیس ہزار مسافر امریکہ پہنچے جبکہ اس وقت ان علاقوں میں وبا تیزی سے پھیل رہی تھی ۔ مارچ میں نیویارک کےمیٹروپولیٹن علاقوں میں پائے جانے والے وائرس سے متعلق ہونے والی چھان بین سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ یہ وائرس یورپ یا امریکہ کے دوسرے علاقوں سے آیا ہے ۔ دوسری وجہ یہ کہ مختلف علاقوں کے افراد نے کثیر تعداد میں بڑے پیمانے پر منعقدہ مختلف تقاریب میں شرکت کی جس نےوبا کے ابتدائی پھیلاو میں اہم کردار ادا کیا ۔ فروری میں امریکہ میں وبا سے متاثرہ مقامی کیسز کی تعداد بہت کم تھی ،مگر حکومت نے لوگوں کے اجتماعات پر بر وقت پابندی نہیں لگائی ۔ تیسرا سبب یہ کہ حفاظتی اقدامات کی کمی سے وائرس طویل مدتی دیکھ بھال کے اداروں ، ہسپتالوں اور نیو یارک سمیت گنجان آبادی کے حامل علاقوں میں داخل ہو ا اورتیزی سے پھیلا ۔ جبکہ سی ڈی سی نےتین اپریل کو عوامی مقامات پر انسداد وبا کے لیے ماسک پہننے کا مطالبہ کیا ۔ چوتھی وجہ یہ ہے کہ وائرس کو شناخت کرنا مشکل ہے ۔امریکہ میں وبا پھوٹنے کی ابتدائی مدت اور تیزی سے پھیلاو کی مدت میں بہت سے ایسے کیسز موجود ہیں جن کو دریافت ہی نہیں کیا گیا ۔ اس کے علاوہ ، امریکہ میں وائرس کی ٹیسٹ کا دائرہ کارمحدود ہے ، اس سے تمام کیسز کو سامنے نہیں لایا جا سکا ، بغیرعلامات کے حامل متاثرہ افراد کی موجودگی سے وبا پر قابو پانے میں مزید مشکلات درپیش ہیں۔


شیئر

Related stories