امریکی پریس ایڈیٹر : امریکہ نے کووڈ-۱۹ سے لڑنے میں اپنی قائدانہ حیثیت کھو دی ہے

2020-05-03 16:24:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یکم مئی کو امریکی ویب سائٹ ڈیلی بیسٹ کے ایڈیٹر کرسٹوفر ڈک نے نیشنل براڈکاسٹنگ کمپنی کے پرو گرام 'الیو ن آور" کے ساتھ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں کووڈ-۱۹ کے نازک ترین وقت میں امریکہ نے وبا کے خلاف لڑنے کے لیے اپنی قائدانہ حیثیت کھو دی ہے، امریکہ نے اب تک اس سلسلے میں جو کچھ دکھایا ہے وہ سب توقعات سے بہت کم ہے اور یہ ایک تباہ کن صورتحال ہے۔

کریسٹوفر ڈک نے کہا کہ جب کسی آفت کا سامنا ہو تو ہم دوسرے ممالک کی نسبت بلاشبہ امریکہ سے زیادہ توقعات رکھتے ہیں کہ وہ سب سے بہتر کارکردگی دکھائے گا۔حتی کہ چند ماہ پہلے ہی وبائی امراض پر ہونے والی تحقیقات سے بھی یہ ظاہر ہوتا تھا کہ ایسے مسائل سے نمٹنے کے لیےدنیا میں امریکہ ہی بہترین طور پر تیار ہے۔لیکن اس کے برعکس ، حقائق سے ظاہر ہے کہ امریکہ نے اتنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جتنی اسے دکھانی چاہیے تھی ۔امریکہ میں کووڈ-۱۹ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

دو مئی کو امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی کل تعداد گیارہ لاکھ چھبیس ہزار سے زائد رہی جب کہ چھیاسٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔


شیئر

Related stories