کووڈ-۱۹کے خلاف ویکسین تیار کرنے کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت ہے

2020-05-03 16:27:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دو مئی کو جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اپنےویڈیو خطاب میں کووڈ-۱۹ کے خلاف ویکسین تیار کرنے کے لیے عالمی تعاون کی اپیل کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عالمی وبا ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا بھرکے ممالک کو کووڈ-۱۹ کے خلاف ویکسین تیار کرنے کے لیے متحد ہوکر تعاون کرنے کی ضرورت ہے ، اس کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے کہ اس ویکسین سے تمام انسان یکساں طور پر مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت ویکسین کی تیاری اور انسداد وبا میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔ جرمنی عالمی ادارہ صحت کے ساتھ قریبی تعاون کرنے کی امید رکھتا ہے ۔


شیئر

Related stories