شمالی افغانستان میں سیلابی ریلے سے تباہی
2020-05-03 16:32:28
افغانستان کے شمالی صوبے باغلان کی ڈسٹرکٹ طلع و و برفک میں سیلابی ریلے کے باعث چار افراد ہلاک جب کہ متعدد مکانات بہہ گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ گورنر عبدل احمد برفکی کے مطابق ہفتے کو طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے ڈسٹرکٹ کے متعدد دیہات کو شدید نقصان پہنچایا ۔سیلاب کے باعث چار لوگ ہلاک ہوئے ۔بہت سے مکانات سیلاب میں بہہ گئے اور زرعی اراضی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ امدادی ٹیموں کی مدد سے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے ۔