نوبل انعام یافتہ پروفیسر تاسوکو ہونجو کا کووڈ-۱۹ سے متعلق جعلی معلومات کو مسترد کرنے کا بیان

2020-05-03 16:35:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

علم الاعضا یا طب میں 2018 کے نوبل انعام یافتہ پروفیسر تاسوکو ہونجو نے سوشل میڈیا پر موجود ایسی تمام پوسٹس سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا جن پوسٹس میں ان کا نام لے کر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کووڈ-۱۹ کسی تجربہ گاہ میں "انسان نے بنایا" یا "ایجاد" کیا تھا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کووڈ-۱۹ کی وبا دنیا میں پھیل رہی ہے اور اس کے نتیجے میں جو جانی و مالی نقصانات ہو رہے ہیں ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ جب دنیا ایسی تکلیف دہ صورت حال سے گزر رہی ہے تو ان کے اور کیوٹو یونیورسٹی کے نام کو من گھڑت اور غلط معلومات آگے پھیلانے کے لیے جس طرح استعمال کیا گیا اس پر وہ بہت حیران ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تو وہ وقت ہے کہ جب ہم سب کو ، خاص کر سائنسی تحقیقات کے صف اول کے محققین کو مل کر اس مشترکہ دشمن سے لڑنے کے لیے تعاون کرنا چاہیئے۔ہماری تمام کوششیں اور توجہ امراض کے علاج اور نقصانات کے مزید پھیلاو کو روکنے پر مرکوز ہونی چاہیئے اور ایک نئے دور کے لیے منصوبہ بندی کی جانی چاہیئے۔



شیئر

Related stories