فرانسیسی حکومت کا صحت عامہ کی ہنگامی صورت حال میں توسیع کا منصوبہ

2020-05-03 16:51:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دو مئی کو فرانس کے وزیر صحت اولیور ورن نے کہا کہ انسداد وبا کی موجودہ صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے فرانسیسی حکومت نے تیئیس مئی تک جاری رہنے والی صحت عامہ کی ہنگامی صورت حال کو مزید دو ماہ یعنی چوبیس جولائی تک توسیع دینے کا ارادہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسی دن فرانسیسی حکومت نے اس بل کے بارے میں وزارتی کانفرنس منعقد کی ، کانفرنس کے بعد اولیور ورن نے کہا کہ تیئیس مئی کو ہنگامی صورت حال ختم کر دینا بہت جلدی ہے ۔اس سے وبا کی دوسری لہر آنے کا امکان ہے ۔ یہ بل غور کے لیے چار تاریخ کو فرانس کی سینیٹ میں پیش کیا جائے گا ، جس کے بعد یہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔


شیئر

Related stories