دسمبر ۲۰۱۹ ، فرانس میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ کیس سامنے آیا تھا۔فرانسیسی ڈاکٹر
تین مئی کو فرانس کے ایک ہسپتال کے شعبہِ انتہائی نگہداشت کے سربراہ یوویس کوہن نے تصدیق کی کہ گزشتہ سال دسمبر کے اواخر میں اس ہسپتال میں نوول کورونا وائرس کا تصدیق شدہ کیسز سامنے آیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دسمبر سے جنوری تک نمونیا سے متاثرہ ایسے تمام افراد کو دوبارہ ٹیسٹ کیا ،جن کے نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کے نتیجے پہلے منفی آئے تھے کیونکہ اس وقت نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ صرف فلو اور دوسرے کورونا وائر سز کے لیے ہی کارآمد تھا ۔ دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے چوبیس کیسز میں سے ایک آدمی کا نتیجہ مثبت آیا۔ یہ آدمی ستائس دسمبر سے ان کے ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کے دونوں بچوں میں بھی اسی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ تاہم یہ تمام صحت یاب ہوگئے تھے۔ چوبیس جنوری کو فرانس کی حکومت نے سرکاری طور پر نوول کورونا وائرس کے پہلے تصدیق شدہ کیس کا اعلان کیا تھا ۔یوویس کوہن کے کہنے کے مطابق فرانس میں نوول کورونا وائرس سے متاثرہ تصدیق شدہ کیس سرکاری اعلان سے ایک ماہ پہلے موجود تھا ۔ اطلاع کے مطابق تین مئی کی سہ پہر دو بجے تک فرانس میں وبا سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ اکتیس ہزار سے زائد ہے ۔
فرانس کے ایک تحقیقی مرکز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ، فرانس میں وبا کے پھیلاو کا سبب مقامی منتقلی ہے، یہ بیرونی ممالک سے آنے والے متاثرہ افراد کی وجہ سے یہاں کے لوگوں میں منتقل نہیں ہوا ہے تاہم وائرس کا ماخذ نامعلوم ہے ۔ یہ وائرس فرانس کے شمالی علاقے میں کافی عرصے سے پھیل چکا ہے لیکن چونکہ اس سے متاثرہ افراد کی علامات یا تو بہت مبہم ہیں یا یہ افراد عدم علامات کے حامل ہیں ، اس لیے ان افراد کو شناخت کرنا بہت مشکل ہے ۔