مشرقی افغانستان میں دستی بم حملہ، بیس شہری زخمی

2020-05-04 18:14:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اتوار کی رات مشرقی افغانستان کے صوبے پکتیکا میں دستی بم کے حملے میں بیس افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے ترجمان شاہ محمود آریان نے اس بارے میں جو تفصیلات بتائیں ان کے مطابق حملہ رات تقریباً آٹھ بجے کے لگ بھگ کیا گیا ۔اس وقت مسجد میں نماز تراویح ادا کی جا رہی تھی ۔ زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ اس حملے کا الزام طالبان پر لگایا گیا ہے تاہم طالبان نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے تین ماہ میں پانچ سو شہری ہلاک جب کہ سات سو ساٹھ زخمی ہوچکے ہیں۔ مشن نے افغان حکومت اور حکومت مخالف عناصر دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ شہریوں کی سلامتی کا خیال رکھیں ، خاص طور پر اس وقت جب عوام کووڈ- ۱۹ کے خطرے سے بھی دوچار ہے۔


شیئر

Related stories