" کووڈ -۱۹ ووہان کی تجربہ گاہ سے پھیلا "اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ،لیکن ٹرمپ کے حامی افواہیں پھیلانے میں مصرف ہیں ،امریکی ذرائع ابلاغ

2020-05-05 16:41:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی نیوز ویب سائیٹ Buzzfeed نے حال ہی میں ایک مضمون شائع کیا جس کا عنوان ہے کہ " کووڈ -۱۹ ووہان کی تجربہ گاہ سے پھیلا "اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا،تاہم ٹرمپ کے حامی افواہیں پھیلانے میں مصرف ہیں۔" مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ کے دائیں بازو کے عناصر اور چین مخالف قوتیں اس طرح کی افواہیں پھیلا رہی ہیں اور ان کا یہ عمل "امریکی قیادت اور ان کے حامیوں کے سیاسی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے"۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں امریکہ کے فاکس نیوز سمیت دیگر ذرائع ابلاغ میں ایک غیرتصدیق شدہ اور اشتعال انگیز نظریہ پھیلنے لگا ہے کہ "نوول کورونا وائرس کا ماخذ چین کے شہر ووہان کی تجربہ گاہ ہو سکتی ہے"۔Buzzfeed نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی ہے کہ اس قسم کا نظریہ یا رائے ٹرمپ اور ان کے حامیوں کے لیے بے حد پرکشش ہے کیونکہ اس طرح ان کو "قربانی کا بکرا" حاصل ہو گیا ہے۔اسی لیے پس پردہ عناصر کی حمایت سے اس قسم کی کافی افواہیں سامنے آنے لگی ہیں۔ مثال کے طور پر نیوز ویب سائٹ Zero Hedge نے کوئی بھی ثبوت سامنے لائے بغیر یہ دعوی کیا ہے کہ وو ہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرالوجی کے سائنسدانوں ہی نے نوول کورونا وائرس تیار کیا۔غلط اور جھوٹی معلومات کی اشاعت کے باعث Zero Hedge کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

BuzzFeed کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مذکورہ بالا بے بنیاد افواہوں کی سائنسدانوں کی جانب سے بھی فوری تردید کی گئی لیکن امریکی صدر اور ان کے حامیوں کے لیے اس طرح کی رائے یا نظریات کو پھیلانا ان کے سیاسی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے افواہوں کا اتنے بڑے پیمانے پر اور اتنی تیز ی سے پھیلاو کا واحد سبب خود ، امریکی صدر ٹرمپ ہیں ۔


شیئر

Related stories