امریکی صدر نے این بی سی اور سی این این کو "چین کی کٹھ پتلی" اور "عوامی دشمن" کہہ ڈالا

2020-05-05 17:14:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم مئی کو اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پرامریکی میڈیا چینل این بی سی اور سی این این کو "چین کی کٹھ پتلی" اور "عوامی دشمن" کہا ۔ پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے وی او اے پر الزام لگایا کہ وہ چین کے لیے پروپیگنڈہ کرتا ہے ۔ اب انہوں نے مزید دو اہم امریکی اہم میڈیا چینلز پر تنقید کی ہے۔ مارچ میں سی این این نے رپورٹ دی کہ اٹلی میں وبا پھوٹنے کے بعد چین نے اپنی طبی ٹیم وہاں بھیجی اور اٹلی کے لیے طبی سازوسامان فراہم کیا ۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو ترجیج دینے کی پالیسی اختیار کی ہے ۔اس لیے یورپ کے پاس کوئی دوسرا انتخاب نہیں ہوتا ۔ چودہ اپریل کو سی این این کے ایک صحافی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نااہلی کا ملبہ چین ، اوباما انتظامیہ ، میڈیا اور عالمی ادارہ صحت پر ڈالنے کی کوشش کی ۔"انہوں نے اپنے اور اپنی حکومت کے علاوہ باقی تمام لوگوں پر الزامات لگائے ہیں" ۔ انتیس اپریل کو سی این این پر انسداد وبا کے لیے چین اور مغربی ممالک کے مختلف انداز کا موازنہ کرتے ہوئے ایک مضمون میں کہا گیا کہ انسداد وبا میں چین کی کارکردگی کئی ممالک کے مقابلے میں بہتر ہے ،اگرچہ ان ممالک کے پاس ردعمل کا زیادہ وقت تھا ۔ اس کے علاوہ وی او اے نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا کہ چین کے شہر ووہان میں انسداد وبا کی کارکردگی ایک کامیاب ماڈل ہے ۔ اس نے بھی چین اور امریکہ میں ہلاکتوں کی صورت حال کا موازنہ کیا ۔ وائٹ ہاوس کی نظر میں حقائق پر مبنی یہ رپورٹس امریکہ کے دشمن کےحق میں پروپیگنڈا ہیں ۔ بعض رپورٹس میں انسداد وبا کے لیے چین اور امریکہ کی کارروائیوں کا موازنہ کرنے کے بعد امریکی حکومت کی نااہلی ظاہر ہوئی ہے جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے انتظامیہ پر دباو ڈالا ہے اور اسی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ نے ان میڈیا اداروں پر الزام لگایا ہے ۔


شیئر

Related stories