امریکہ عالمی برداری سے دور تنہائی کے راستے پر
سی این این کی رپورٹ کے مطابق ، 4 مئی کو ، یورپی یونین اور متعلقہ ممالک کے تعاون سے ، کووڈ۔۱۹ کی وبا سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں اور لائحہ عمل کی تیاری کے لئے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس کانفرنس کا مقصد وبا کے خلاف جدوجہد کے لئے فنڈز اکٹھا کرنا تھا۔ آن لائن منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں مجموعی طور پر تقریباً 8 ارب امریکی ڈالر کے عطیات کے وعدے موصول ہوئے۔ یہ رقوم کورونا وائرس کی تشخیص، علاج اور ویکسین کی تیاری کے لئے استعمال ہوں گی۔
یورپی کمیشن کی صدر وان ڈرلائن نے کہا کہ دنیا نے مشترکہ بھلائی کے لئے یکجہتی کے جذبے کا اظہار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس کانفرنس میں چین ، فرانس ، اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے ۔امریکہ نے اس پروگرام میں حصہ نہیں لیا ۔
دی نیویارک ٹائمز نے کہا کہ دو اعلیٰ امریکی عہدیداروں نے چار تاریخ کو دعویٰ کیا تھا کہ "امریکہ کووڈ۔۱۹ کے خلاف عالمی لڑائی کی قیادت کر رہا ہے" ، لیکن امریکی حکومت نے یہ بتانے سے انکار کیا ہے کہ امریکہ اس بین الاقوامی عطیہ کانفرنس سے کیوں غیر حاضر تھا۔ اس رپورٹ میں یہ بھی تنقید کی گئی ہے
کہ مذکورہ کانفرنس میں مختلف ممالک کی طرف سے دکھائی جانے والی کثیرالجہتی اتحاد کی کوششوں کے برعکس امریکہ تنہائی کے راستے پر بہت دور نکل چکا ہے۔