یو کے یو ایس اے" نے تجربہ گاہ سے کووڈ-۱۹ کے پھیلاو کو بعیداز امکان قرار دے دیا

2020-05-06 16:27:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


UKUSA امریکہ ، برطانیہ ،کینیڈا ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان انفارمیشن کے اشتراک کا نیٹ ورک ہے اور اس نیٹ ورک نے حال ہی میں اس بات کو بعید از امکان قرار دیا ہے کہ کسی تجربہ گاہ سے وائرس کا اخراج اس کے پھیلاو کی وجہ بنا ہے۔

سی این این نے چار مئی کو اس نیٹ ورک سے منسلک ایک مغربی سفارتکار کے حوالے سے کہا کہ "قوی امکان ہے کہ یہ وائرس انسان اور جانوروں کے درمیان رابطے سے منتقل ہوا ہے۔"

آسٹریلیا کے اخبار دی ڈیلی ٹیلی گراف نے حال ہی میں ایک دستاویز کی بنیاد پر رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ چین نے وبا کی حقیقت کو چھپایا ہے ۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ وہ دستاویز UKUSA کی ہے ۔لیکن اس حوالے سے برطانوی میڈیا اخبار دی گارجیئن اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ دستاویز UKUSA کی نہیں ہے۔


شیئر

Related stories