گزشتہ سال ہی سے نوول کورونا وائرس کے دنیا میں پھیلنے کا آغاز ہوچکاتھا
پانچ مئی کوسی این این نے رپورٹ دی کہ برطانوی محققین نے دنیا کے سات ہزار چھ سو مریضوں سے نوول کورونا وائرس کے نمونے حاصل کیے اور ان کے جینیاتی تجزیے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے دنیا میں پھیلنے کا آغاز گزشتہ سال ہی ہو چکا تھا ۔ یونیورسٹی کالج لندن کے جینیاتی ادارے کے محقق فرانکوئس بولوکس نے سی این این کو بتایا کہ یہ وائرس مسلسل تبدیل ہو رہا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ وائرس مزید بدتر ہو رہا ہے ۔ حالیہ دنوں فرانکوئس بولوکس کی ٹیم نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ ۲۰۱۹ کے اختتام سے پہلے کے جینز کے تمام سلسلوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوول کورونا وائرس اس مدت تک انسان تک منتقل ہو ا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر وائرس انسان تک منتقل ہو چکا ۔ سی این این نے کہا کہ اس سے یہ ظاہر ہے کہ یہ وائرس مغربی ممالک کی سرکاری رپورٹنگ سے پہلے ہی ان ممالک میں پھیل چکا ہے ۔