ایک سال قبل امریکہ میں نامعلوم وجوہات سے نظام تنفس کی بیماری پھوٹی ،امریکی میڈیا

2020-05-07 12:29:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں متعدد تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ بہت سے ممالک میں کووڈ-۱۹ کے ابتدائی کیسز رپورٹ کئے گئے کیسز سے بہت پہلے موجود تھے۔عالمی ادارہ صحت نے مختلف ممالک سے ابتدائی کیسز کا از سر نو جائزہ لینے کی اپیل کی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نے جولائی دو ہزار انیس میں رپورٹ کی کہ ورجینیا کی ایک کمیونیٹی میں نامعلوم وجوہات سے نظام تنفس کی بیماری پھوٹی ہے ،جس کے نتیجے میں ۵۴ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

یہ کمیونیٹی فورٹ ڈیٹرک حیاتیاتی لیبارٹری سے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے لئے امریکی سی ڈی سی نے اگست دو ہزار انیس میں ہنگامی طور پر اس لیبارٹری کو بند کرنے کا حکام دیا۔ نیویارک ٹائمز سے ملی ایک اطلاع کے مطابق اس لیبارٹری میں ایسازہریلا مواد موجود تھا ، جو انسانوں ، جانوروں اور نباتات کے لئے نقصان دہ ہو سکتا تھا۔ تاہم سی ڈی سی نے قومی سلامتی کے پیشِ نظر اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

دس مارچ کو کچھ لوگوں نے وائٹ ہاؤس سے درخواست کی کہ فورٹ ڈیٹرک حیاتیاتی لیبارٹری بند کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ اس لیبارٹری کی بندش کی وجہ وائرس کا اخراج تو نہیں۔


شیئر

Related stories