دنیا بھر میں ہر روز کووڈ-۱۹کے اسی ہزار نئے کیسز سامنے آرہے ہیں،عالمی ادارہ صحت

2020-05-07 12:34:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چھ تاریخ کو ، ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اپریل کے آغاز سے ، عالمی ادارہ صحت کو ہر روز اوسطاً 80000 نئے کیسز کی رپورٹس موصول ہوتی ہیں۔ اگرچہ مغربی یورپ میں نئے کیسوں کی تعداد کم ہو رہی ہے ، تاہم مشرقی یورپ ، افریقہ ، جنوب مشرقی ایشیاء ، مشرقی بحیرہ روم اور امریکہ میں ہر روز نئے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

جناب ٹیڈروس نے نشاندہی کی کہ تمام ممالک کو بتدریج لاک ڈاؤن کے اقدامات اٹھانےچاہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحت کا ایک مضبوط نظام معاشی بحالی کی بنیاد ہے۔ صحت کے نظام پر عالمی سطح پر ہونے والے سالانہ اخراجات لگ بھگ پچھہتر کھرب امریکی ڈالر ہیں جو عالمی جی ڈی پی کا 10 فیصد بنتے ہیں ۔ بہترین سرمایہ کاری لوگوں کی صحت کو بہتر بنانا ہےاور صحت کی بنیادی سہولیات کو بہتر بنا کر بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف قیمتی جانیں بچیں گی بلکہ پیسے کا ضیاع بھی رک جائے گا ۔
ٹیڈروس نے کہا کہ کووڈ۔۱۹ کا مقابلہ کرتے ہوئے ، لوگوں کو اگلی وبائی بیماری کی تیاری کے لئے سخت محنت کرنی چاہیے۔ اب ایک موقع ہے کہ آپ دنیا بھر میں صحت کے نظام کی بحالی کی بنیاد رکھیں ۔ اگر ہم نوول کورونا وائرس سے کچھ سیکھ سکتے ہیں تو یقیناً وہ یہ بات ہے کہ اب صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جائے، جو مستقبل میں جانوں کو بچائے گی۔


شیئر

Related stories