​آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم کی مرڈوک کے میڈیا کی مذمت

2020-05-09 11:13:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

آٹھ تاریخ کو ، سابق آسٹریلوی وزیر اعظم کیون روڈ نے برطانوی اخبار "گارڈین" میں اپنے مضمون میں میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک کے نیوز گروپ کی قیادت میں"وائرل سازشی تھیوری" کی تیاری کی مذمت کی ، جس کا مقصد امریکی صدر ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب کرانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

کیون روڈ نے مضمون میں کہا کہ نوول کورونا وائرس کا ماخذ ابھی معلوم نہیں ہے ، لیکن ووہان لیبارٹری کی نام نہاد "انٹیلیجنس" فائلوں کی غلط اطلاعات مرڈوک کے نیوز گروپ کے تمام ذرائع ابلاغ میں بھری پڑی ہیں ، جس کا مقصد امریکی صدر ٹرمپ کی آنےوالی انتخابی مہم کی حمایت کرنا ہے ۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد "انٹیلیجنس فائلز" کی چال کو پانچ آنکھوں کے اتحاد نے پلٹ دیا ہے کیوں کہ انٹیلیجنس ایجنسیوں کا کام سیاسی تنازعات سے دور رہنا ہوتا ہے۔ مضمون میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیوز کارپوریشن کے میڈیا نے جھوٹ کو حقائق کے طور پر پیش کیا ہے ، اور قابل اعتماد خبروں کو نظرانداز کرکے الٹا نشانہ بنایا ہے ۔ یہ میڈیا نام نہاد "اہم خبریں" جاری کرنے کے جوش و خروش میں مبتلاہے ، اور عوام کو دھوکہ دہی سے بچانے کے میڈیا کے بنیادی فرض کو نظرانداز کررہا ہے۔


شیئر

Related stories