امریکہ میں نوول کورونا وائرس کے باعث معمر افراد کی ہلاکتوں میں اضافہ
نیو یارک ٹائمز نے نو تاریخ کو ایک رپورٹ میں اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ میں نرسنگ ہومز اور نگہداشت کے دیگر اداروں میں اب تک کم از کم 25,600 معمر افراد اور عملے کے اراکین نوول کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ نرسنگ ہومز میں ہلاکتوں کی یہ تعداد مجموعی تعداد کا ایک تہائی ہے۔رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اور ری پبلیکن پارٹی دونوں کا، ووٹوں کے لیے ہمیشہ معمر افراد پر انحصار رہا ہے جبکہ ڈیمو کریٹک پارٹی کو نوجوانوں کی حمایت حاصل ہے۔
حال ہی میں " مارننگ کنسلٹ" کے ایک سروے کے مطابق معمر افراد انسداد وبا کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں اور ٹرمپ کے حریف جو بائیڈن کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔موجودہ صورتحال میں وبا کی روک تھام و کنٹرول پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے زیادہ کوشش کر رہے ہیں ۔