سابق امریکی صدر اوباما کی وبائی بحران سے نمٹنے میں ٹرمپ کے اقدامات پر کڑی تنقید
2020-05-10 16:54:28
امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے آٹھ تاریخ کو اپنے سابق معاون کے ساتھ نجی بات چیت میں وبا سے نمٹنے میں ٹرمپ حکومت کے اقدامات پر سخت تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ حکومت کے کورونا وائرس کی روک تھام و کنٹرول کے اقدامات " واقعی بد نظمی کی آفت " کے مترادف ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ حکومت کے اس قدر کمزور اورغیر مستحکم ردعمل کی وجہ وائٹ ہاوس کا "میرے لئے کیا اچھا ہے" کے نظریے کے تحت کام کرنا ہے ۔
امریکی میڈیا سی این این نے سابق اوباما انتظامیہ کے تین اہل کاروں سے اس خبر کی تصدیق کی ہے ۔