مغربی ممالک انسداد وبا کی آزمائش پر پورا نہیں اترے ۔ایرانی سربراہ

2020-05-11 13:15:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دس مئی کو ایرانی رہنمائے اعلی،علیخامنہ ای نے ملک میں انسداد وبا کے حوالےسےکمانڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک انسداد وبا کی آزمائش پر پورا نہیں اترے۔انسداد وبا میں ان کے کمزور ردِعمل کے حوالے سےتفتیش کی جانی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں امریکہ اور یورپ میں وبا کم از کم ایک ماہ بعد پھوٹی اور اس دوران ان کے پاس اس وبا کے خلاف خود کوبھرپور انداز میں تیار کرنےکا موقع تھا ،لیکن ان ممالک میں تصدیق شدہ کیسز اور ہلاکتوں کی غیر معمولی کثیرتعداد اور بے روزگاری کی سنگین صورت حال،انسداد وبا کے سلسلے میں ان کی نااہلی کا عملی مظاہرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مادہ پرستی اور پیسے کے نظریات کی بنیاد پر قائم مغربی معاشرے نے کمزور طبقوں مثلاًبزرگوں ، مریضوں اور غرباء کونظر انداز کر دیا ہے ،اور یہ انسدادِ وبا کے سلسلے میں ان کی شکست ہے۔


شیئر

Related stories