وبا کے خلاف امریکہ کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے ۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ۔

2020-05-11 13:16:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دس مئی کو ریڈیو فرانس انٹرنیشنل نے" وبا کے سامنے دنیا کی سب سے بڑی طاقت ناکام ہوگئی "کے عنوان سے ایک مضمون میں انسدادِ وبا کے سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ کی اٹھارہ جنوری سے آٹھ مئی تک کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔مضمون میں کہا گیا کہ وبا کے ابتدائی دورمیں امریکی صدر نے وبا کی سنگینی کو قبول نہیں کیا اور بعد میں اپنی نااہلی کا ملبہ دوسرے پر ڈالنے کی کوشش کی ۔ اب وہ وبا کی سنگینی کو نظر انداز کرتے ہوئے ، امریکی معیشت کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیشہ سائنسی آرا و نظریات کی توہین کی اور اپنی حکومتی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کرتے رہے ۔ وہ اب تک انسداد وباکے سلسلے میں اپنی حکومت کی نا اہلی کی ذمہ داری قبول نہیں کر رہے ۔ انسداد وبا میں امریکہ کی بد ترین کارکردگی بالکل واضحہے ، ٹرمپ انتظامیہ کی افراتفری کے باعث امریکہ میں وبائی صورت حال مزید خراب ہوئی ہے ۔ باوجود یہ کہ امریکہ میں کووڈ -۱۹ کی وباایشیا اور یورپ کے بعد پھوٹی مگر پھر بھی امریکہ انسداد وبا اور اس پر قابو پانے کے لیے خود کو تیار کرنے میں ناکام رہا ۔


شیئر

Related stories