امریکی نائب صدر چند دنوں تک لوگوں کے ساتھ قریبی رابطے سے اجتناب کریں گے

2020-05-11 13:25:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پنس کی پریس سیکرٹریکیٹی ملرکےکووڈ-۱۹ سے متاثرہ ہونے کے تصدیق کے باعث ،آنے والے چند دنوں تک امریکی نائب صدرلوگوں سے قریبی رابطے سے اجتناب کریں گے۔تاہم دس تاریخ کو مائیک پنس کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت نائب صدر قرنطین میں نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ آٹھ مئی کو مائیک پنس کیپریس سیکرٹری کےکووڈ-۱۹ سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی ۔اس کے علاوہ صدر ،نائب صدر اور دوسرے اہم سیاستدانوں کے تحفظ کے لیے امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کی خفیہ سروس میں کم از کم گیارہ افراد کووڈ-۱۹ سے متاثر ہوئے ہیں اور تقریباً ساٹھ افراد نے خودکوقرنطین کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں وبا سے نمٹنے کے لیے ورکنگ ٹیم کے تین اہم ارکانوبائی امراض کے انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ انتھونی فاوچی ، وبائی امراض کے کنٹرول اور انسداد کے مرکز کے ڈائریکٹر رابٹ ریڈفیلڈ اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہاسٹیفن ہان نےچودہ روز کے لیے خود کو قرنطین کیا ہے ۔وہ اس ہفتےہونے والی سینٹ کی سماعت میں ویڈیو لنک کے ذریعےشرکت کریں گے۔



 



شیئر

Related stories