نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکر جنرل کی مبارکباد
2020-05-12 13:09:42
بارہ مئی کو نرسوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ گیارہ مئی کو ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نے جینیوا میں منعقدہ کانفرنس میں نرسوں کو اس دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تمام نرسوں اور طبی عملے کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ- 19 کی وبا کے اس دور میں ، وہ صف اول میں رہ کر دوسروں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے خود اپنی جانوں کو خطر ے میں ڈالےہوئے ہیں ۔ نرس صحت عامہ کے نظام اور کمیونٹی کے درمیان ایک پل کی طرح ہیں۔ نرس اور طبی عملے کے دیگر ارکان صحت عامہ کے لیے بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔لیکن اس وقت دنیا کو ساٹھ لاکھ نرسز کی کمی کا سامنا ہے۔