عالمی ادارہِ صحت کی جانب سے پابندیوں میں " احتیاط کے ساتھ بتدریج " نرمی کی حوصلہ افزائی

2020-05-12 13:12:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

گیارہ مئی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نےکہا کہ حال ہی میں بہت سے ممالک پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کر تے ہوئے اقتصادی سرگرمیوں کو بحال کر رہے ہیں ۔ یہ مشکل اور پیچیدہ عمل ہے ۔ عالمی ادارہ صحت " احتیاط کے ساتھ بتدریج " نرمی کے لیے ان ممالک کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

اسی پریس کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ نوول کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہوا ہے ۔ اگرچہ کچھ ممالک میں وبا سے متاثرہ نئے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بہت کم ہے تاہم وہاں وبا کی دوسری لہر آنے کا امکان بھی ہے ۔ اس لیے مختلف ممالک کو انسدادِ وبا سے متعلق چوکس رہنا چاہیئے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نےکہا کہ پابندیوں کو نرم کرنے سے وبا سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے اور ہمیں چیلنجز کا سامنا ہو گا۔ انہوں نے چین ،جنوبی کوریا اور جرمنی میں وبا کے واپس پلٹنے کو روکںے کے لیے اختیار کردہ اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ان تینوں ممالک نے وبا کے واپس پلٹنےکو روکنے کے لیے نگرانی اور رد عمل کے نظام نافذ کر دیئے ہیں ۔


شیئر

Related stories