امریکہ میں معاشی سرگرمیوں کو زبردستی بحال کرنا وبا کے دوبارہ پھوٹنے کا سبب بن سکتا ہے۔ انتھونی فاوچی
2020-05-13 11:08:41
بارہ مئی کو امریکی سینیٹ میں وبا سے متعلق سماعت کے دوران ماہر متعدی امراض انتھونی فاوچی نے خبردار کیا کہ اگر نامساعد حالات کے باوجود معیشت کو زبردستی بحال کیا گیا تو وبا کے دوبارہ پھوٹنے کا خطرہ ہے جس کے نتائج بہت سنگین ہو سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بہترین توقعات رکھتے ہوئے بھی معاشی سرگرمیوں کو درجہ بہ درجہ بحال کیا جانا چاہیے ورنہ دوبارہ سے وبائی صورتحال کا سامنا کر پڑ سکتا ہے ۔اس لیے معاشی سرگرمیوں کی بحالی سے پہلے ان باتوں پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ کیا مختلف ریاستیں متاثرہ افراد کا موثر طور پر سراغ لگانے اور وبا پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہیں یا نہیں۔