چین کی خودکار مشینوں سے فرانس میں وائرس کو شناخت کرنے میں مدد ملے گی ۔ فرانسیسی میڈیا

2020-05-13 12:46:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

گیارہ مئی کے بعد فرانس میں وبا کے خلاف معاشرتی پابندیوں میں نرمی ہوئی ہے ۔ وبا کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے فرانسیسی حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے لیے نیو کلک ایسڈ ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو ہرہفتے سات لاکھ ٹسٹس تک بڑھایا جائے گا ۔ بارہ تاریخ کو فرانسیسی نیوز چینل France info نے کہا کہ جانچ کے لیے چین کی خودکار مشینوں سے اس ہدف کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ فرانسیسی حکومت نے چینی کمپنی کی طرف سے خود کار نمونوں کی تیاری کی بیس مشینوں کا آرڈر کیا ہے ۔ ان میں سے دو اب پیرس کے ہسپتال میں کام کر رہی ہیں ۔ ہسپتال کے عملے کا کہنا ہے کہ ان مشینز کی دو نمایاں خصوصیات ہیں ۔ایک تو یہ کہ یہ خود کار ہیں ۔ دوسرے یہ کہ اس سے تیار کردہ نمونوں کی تعداد کافی زیادہ ہے ۔ فرانسیسی لیبز کی عام مشین سے ہر بار آٹھ نمونے تیار کیےجاتے ہیں جبکہ اس مشین سے ۹۶ نموںے تیار کیے جا سکتے ہیں ۔ Franceinfo کی رپورٹ کے مطابق ان بیس مشینوں سے ہر ہفتے تین لاکھ مرتبہ وائرس کو شناخت کیا جاسکے گا جو فرانسیسی حکومت کی طرف سے جانچ کے ہدف کا تقریباً نصف ہے ۔


شیئر

Related stories