امریکی صدر نے صحافی کے ساتھ اختلافی تبادلہ الفاظ کے بعد پریس کانفرنس کو اچانک ختم کر دیا

2020-05-13 14:28:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

گیارہ مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےوائٹ ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس کو اس وقت اچانک ختم کر دیا جب سی بی ایس نیوز کی صحافی وی جیا جیانگ نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ اس وقت جب اسی ہزار سے زائد امریکی شہری کووڈ-۱۹ سے ہلاک ہو چکے ہیں ٹرمپ وائرس کی جانچ کو عالمی مقابلے کے طور پر کیوں دیکھتے ہیں؟

ٹرمپ نے اس سوال کے جواب میں کہا "میرا خیال ہے چین سے یہ سوال پوچھنا چاہیے ۔"امریکی میڈیا کے مطابق وی جیا جیانگ ایک چینی نژاد امریکی شہری ہیں۔وی جیا جیانگ کے بعد ٹرمپ نے ایک اور صحافی کے سوال کے جواب کو مسترد کر تے ہوئے پریس کانفرنس کو اچانک ختم کر دیا۔

ٹرمپ کے اس عمل پر امریکی سیاسی حلقوں اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے۔امریکی ریاست کیلفورنیا کے پارلیمانی ممبر ٹیڈ لیو نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ" ایشیائی نژاد امریکی بھی امریکی شہری ہیں۔ہمارے ملک کو تقسیم کرنا بند کریں۔"

دی گارجیئن نے بارہ مئی کو اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی کہ ٹرمپ پر خواتین ، خاص کر وہ خواتین جو سفید فام نہیں ہیں ان کے خلاف سخت یا مغرور لہجے کا استعمال کرنے پر اکثر تنقید کی جاتی ہے۔انٹرنیٹ کے کچھ صارفین نے ٹرمپ پر تنقید کی ہے کہ وہ ایک نسل پرست ہیں اور ان کا طرزِ عمل ان کے عہدے کے منافی ہے۔


شیئر

Related stories