امریکی حکومت اپنی ذمہ داری سے پہلو تہی کرنے کے لیے چین پر الزام تراشی کر رہی ہے۔ امریکی ویب سائیٹ گرے زون
دس مئی کو امریکی ویب سائٹ گرے زون کے بانی میکس بلومینتھل نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نے چین کی جانب سےوبا سے متعلق دی گئی معلومات سے صرف نظر کیا جس کے باعث اس وقت امریکہ میں وبائی صورتِ حال سنگین ہو رہی ہے۔ وبا کی شدت بڑھنے کے بعد اب امریکہ کی جانب سے اپنی کوتاہیوں کا ملبہ چین پر ڈالنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
بلومینتھل نے کہا کہ تین جنوری سے ہی چین نے ڈبلیو ایچ او اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کو وبا سے متعلق آگاہ کرنا شروع کر دیاتھا لیکن امریکی حکومت کے عہدہ داران نے چین کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کو نظرانداز کر دیا ۔امریکی صدر نے جنوری میں کووڈ-۱۹ سے متعلق چین کے کام کی تعریف بھی کی تھی جو امریکی وزارت خارجہ کے اس وقت کے بیانات سے بالکل مختلف ہے۔
گرے زون کے بانی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے یک طرفہ طور پر چین کے ساتھ تبادلوں اور طبی تعاون کو معطل کر دیا حالانکہ وبا کی موجودہ صورتحال میں امریکہ کو اس کی اشد ضرورت ہے۔ان کی رائے میں امریکی حکومت کو چاہیے کہ وہ چینی طبی ماہرین کو امریکہ آنے کی دعوت دے تاکہ وو ہان میں کووڈ-۱۹ سے لڑنے کے سلسلے میں ان کے تجربات سے مستفید ہوا جا سکے ۔