نرسنگ ہومز جیسے اداروں میں کووڈ-۱۹ سے ہلاکتوں کی زیادہ تعداد ایک المیہ ہے ،ڈبلیو ایچ او
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں نرسنگ ہومز سمیت طویل مدتی نگہداشت کے اداروں میں کم از کم اٹھائیس ہزار ایک سو افراد یا کارکن کووڈ-۱۹ سے ہلاک ہوئے ہیں اور اندازہ ہے کہ اصل تعداد اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی پروگرام کے انچارج مائیکل ریان نے تیرہ مئی کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا میں دیگر ممالک میں طویل المدت نگہداشت کے اداروں میں وبا پھوٹنے کی جو صورتِ حال سامنے آئی ہے یہ ایک المیہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے کمزور اور سب سے زیادہ قابلِ توجہ افراد کی دیکھ بھال کی جانی چاہیئے ،وہ ہماری ذمہ داری ہیں ۔
ادھر بعض امریکی سیاستدان عمررسیدہ افراد کو ملک کے لیے جان قربان کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے نائب گورنر ڈین پیٹرک نے تئیس مارچ کو فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کہ کووڈ-۱۹ کی وجہ سےامریکی معیشت کو کچلا نہیں جا سکتا۔ عمر رسیدہ افراد ملک کو بچانے کے لیے رضاکارانہ طور پر اپنی جانوں کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ۔