موجودہ وبا سے نفسیاتی مسائل پیدا ہونے کا امکان ہے ، اقوام متحدہ

2020-05-15 11:07:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیرہ مئی کو اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ جاری کی جس کے مطابق موجودہ وبا ناصرف جسمانی صحت کے لیے خطرہ ہے بلکہ اس سے لوگوں کے ذہنی دباو میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔اپنے عزیزوں کو کھونے کا دکھ ،ذریعہ معاش ختم ہوجانے کا صدمہ اور قرنطینہ کی پابندی اور سماجی دوری جیسی پابندیوں سے ذہنی دباو اور اضطراب بڑھ رہا ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیرہ مئی کو اپنے ویڈیو خطاب میں مختلف ممالک سے اپیل کی کہ وہ اس مسلے کواہمیت دیں ۔

عالمی ادارہ صحت کے ذہنی صحت سے متعلقہ شعبے کی سربراہ ڈی وورا کیسیل نے چودہ مئی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ تحقیقات کے مطابق ،موجودہ وبا نے عوام کے ذہنوں پر بےحد دباو ڈالا ہے ،یہ مسلہ وبا سے شدید متاثرہ علاقوں میں زیادہ نمایاں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں صف اول میں کام کرنے والے طبی کارکنان کو بھی تحفظ فراہم کرنا چاہیئے ۔


شیئر

Related stories