"فچ ریٹنگز" کو چین کی کریڈٹ ریٹنگ مارکیٹ میں داخلے کی اجازت

2020-05-15 14:45:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چودہ مئی کو پیپلز بینک آف چائنا نے اعلان کیا کہ چین نے امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی "فچ ریٹنگز "کو اپنی کریڈٹ ریٹنگ مارکیٹ میں داخلے کی اجازت دی ہے اور یہ چین کے اپنی مالیاتی منڈی میں کھلے پن کے تازہ ترین اقدامات کا ایک حصہ ہے۔

پیپلز بینک آف چائنا کے آپریشن آفس نے مکمل امریکی ملکیت کے تحت ،چین میں فچ ریٹنگز کی ایک ذیلی کمپنی کا اندراج کیا ہے ، جب کہ نیشنل ایسوسی ایشن آف فنانشل مارکیٹ انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز نے انٹر- بینک بانڈ مارکیٹ میں بانڈ ریٹنگ کے مخصوص کاروبار کو چلانے کے لئے اس ذیلی کمپنی کی رجسٹریشن قبول کرلی ہے۔

اس اجازت کے بعد فچ ریٹنگز دوسری غیر ملکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی بن گئی جسے چینی مارکیٹ میں آنے کی اجازت دی گئی۔ دو ہزار انیس میں پہلی غیر ملکی کمپنی ،ایس اینڈ پی گلوبل تھی جسےچین کی کریڈٹ ریٹنگ مارکیٹ میں آنے کی اجازت دی گئی تھی۔


شیئر

Related stories