جی ۲۰ گروپ کے وزرائے تجارت کا عالمی معیشت کی بحالی کے لیے ٹھوس بنیاد فراہم کرنے کا عہد

2020-05-15 14:46:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جی ۲۰ گروپ کے وزرائے تجارت و سرمایہ کاری نےچودہ مئی کو ایک ویڈیو کانفرنس منعقد کی ۔ اس موقع پر انہوں نے سرمایہ کاری اور تجارت پر وبا کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیےمزید تعاون اور صلاح ومشورہ کرنے اور معیشت کی بحالی کے لیے ٹھوس بنیاد فراہم کرنے کا وعدہ کیا تاکہ پائیدار ، متوازن اور اشتراک پر مبنی معاشی ترقی ہو سکے ۔

جی ۲۰ کے موجودہ چیئر مین ،سعودی عرب نے اس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ جی ۲۰ گروپ کے وزرائے تجارت نے تجارت و سرمایہ کاری کی ورکنگ ٹیم کے پیش کردہ انسداد وبا کے اقدامات ،عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے جی۲۰ گروپ کے عملی منصوبے کی حمایت کی ۔ اس منصوبے کے مطابق وبا کے خلاف قلیل مدتی اقدامات ، عالمی تجارت میں رکاوٹوں سے اجتناب ، تجارت میں مزید آسانی فراہم کرنے ،لوجسٹک نیٹ ورک کو مضبوط بنانے نیز چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کے ساتھ تعاون پر توجہ دی جانی چاہیے ۔ طویل المیعاد اقدامات میں کثیرالطرفہ تجارتی نظام کی حمایت اور عالمی بحران کے دور میں تجارت کے بہترین تجربات کو بانٹنا شامل ہیں ۔


شیئر

Related stories