دنیا کے مین اسٹریم میڈیا میں مائیک پومپیو پر تنقید جاری

2020-05-16 16:34:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ دنوں چینی میڈیا سے لیکر امریکی مین اسٹریم میڈیا تک سب امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو پر سخت تنقید کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومیپو آخر کر کیا رہاہے ؟

امریکہ کے وزیرخارجہ بننے کے بعد مائیک پومپیو کے پبلک بیانات کے جائزے سے یہ بات نمایا ں ہے کہ چین کے حوالے سے مائیک پومپیو کے اسی فیصد بیانات چین کو بدنام کرنے کی کوشش ہیں۔وبا کے دوران وہ اکثر وائرس کی ابتدا کی سازش، وبائی صورتحال کو چھپانے اور چین پروبا کی ذمہ داری ڈالنے کی بات کررہے ہیں۔دراصل وہ چین پر الزامات عائد کرکے انسداد وبا میں امریکی انتطامیہ کے سست ردعمل پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں دنیا کے دوسرے ممالک کے مین اسٹریم میڈیا میں بھی مائیک پومپیو پر تنقید کاسلسلہ جاری ہے۔

حال ہی میں مائیک پومپیو کے متعدد بیانات کے جائزے سے یہ ثابت ہوتاہے کہ وہ نہ صرف چین بلکہ عالمی ادارہ صحت کو بھی قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں۔

دراصل وبا پھوٹنے سے قبل بھی پومپیو چین کو منفی نظر سے دیکھتے تھے۔وہ سنکیانگ اور ہانگ کانگ کے امور کو بہانہ بناکر چین کے داخلی امور میں مداخلت کرنے کی کوشش کرتےرہے اور چین پر الزام لگاتے رہے۔تاہم ان کی جانب سے چین پر عائد کئے جانے والے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں جن کی تائید کیلئے ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

موجودہ صوتحال میں بطور وزیرخارجہ مائیک پومپیو اپنے ملک کے عوام کی صحت اور زندگی کو اہمیت دینے کے بحائے انسداد وبا میں انتظامیہ کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے میں مصروف ہیں۔تاہم ان کے عمل سے نہ صرف ان کی ذات بلکہ امریکہ کے بین الاقوامی امیج اور ساکھ پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔


شیئر

Related stories