امریکہ میں زیر حراست غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد کووڈ -۱۹ سے متاثر
امریکی میڈیا سی بی ایس کے مطابق ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کے حراستی مرکز میں غیر قانونی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد کووڈ -۱۹ سے متاثرہ ہے ۔ امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ بیورو کو وبائی صورتحال کے تناظر میں ناقص انتظامات کے الزامات کا سامنا ہے۔
بیورو کی جانب سے نو تاریخ تک جاری اعدادوشمار کے مطابق زیرحراست 27908 غیر قانونی تارکین وطن میں سے 2045 افراد کے وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 986 افراد میں نوول کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں حراستی مرکز میں عملے کے 44کارکن بھی وبا سے متاثر ہوئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ حراستی مرکز نے نہ تو بروقت وائرس کی ٹیسٹنگ کا انتظام کیا اور نہ ہی وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے مناسب اقدامات پر عمل درآمد کیا ۔ مزید یہ کہ متاثرہ افراد کو بروقت ہسپتال بھی نہیں پہنچایا گیا ہے اور نہ ہی قرنطینہ کے لیے خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں۔اسی باعث لوگوں کی ایک بڑی تعداد نوول کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہے ۔
اس صورتحال کے تناظر میں امریکی ایوان نمائندگان کی نگران کمیٹی نے حال ہی میں امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ بیورو کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ اس نے وبا سے نمٹنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔