عالمی ماہرین کا انسداد وبا کے لئے بین الاقوامی تعاون پر زور

2020-05-18 13:35:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تہترویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی ویڈیو لنک کے ذریعے اٹھارہ سے انیس تاریخ تک منعقد ہو رہی ہے۔ عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ کووڈ-۱۹ کی وبا ساری انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے۔ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک کو صحت عامہ سے متعلق امور میں سیاست سے گریز کرتے ہوئے انسداد وبا کے حوالے سے باہمی تعاون پر توجہ دینی چاہیے۔

ماہرین کے خیال میں وبائی صورتحال کو سیاسی رنگ دینے اور دوسرے ممالک اور عالمی ادارہ صحت کو بدنام کرنے سے متعلقہ ممالک میں انسداد وبا میں کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ وبا کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون کے لئے مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔

صحت عامہ کے میدان میں سب سے مستند اور پیشہ ور بین الاقوامی ادارے کی حیثیت سے ڈبلیو ایچ او ، صحت عامہ کے عالمی بحران سے نمٹنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف پاکستان کے پروفیسر محمد خان کے مطابق چند ممالک کی جانب سے انفرادی سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ عالمی سطح پر وبا سے نمٹنے میں رابطے اور تعاون کا فقدان ہے جس سے بد نظمی میں اضافہ ہوا ہے۔"اس وقت وبا کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ڈبلیو ایچ او کو مرکزی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔"


شیئر

Related stories