بین الاقوامی برادری عالمی اقتصادی ترقی میں اعتماد کی مضبوطی کے لئے چین کے " دو اجلاسوں "کی منتظر

2020-05-19 12:28:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے اجلاس جلد منعقد ہو رہے ہیں ۔کئی ممالک کے سیاستدانوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین کے "دو اجلاسوں "میں سامنے آنے والی ترقیاتی پالیسیاں عالمی معیشت کی بحالی اور اقتصادی ترقی کے لیے اعتماد کو فروغ دیں گی۔

روس کی اسمبلی ڈوما کے نائب چیئرمین پیٹر ٹالسٹائی نے کہا کہ وبائی صورتحال کے تناظر میں روس اور چین نے ایک دوسرے کی امداد کی ہے ۔ اس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے دکھ سکھ سانجھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ روس کی توجہ کا نکتہ انسداد وباکے بعد چین کی جانب سے معاشی ترقی کے لیے اختیار کردہ اقدامات ہیں۔ روس کو بھی ایسے اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ہم چین کے تجربات سے استفادہ کر سکیں گے ۔

جرمن ایوان نمائندگان کے ڈپٹی اسپیکر ہنس پیٹر فریڈرک کا کہنا تھا کہ چین کے دونوں اجلاسوں سے ہمیں اگلے مرحلے میں چین کے ترقیاتی اقدامات کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملے گا ۔ وبا کے بعد سب سے اہم چیز معیشت کی مضبوط بحالی ہے۔رواں برس سب کی دلچسپی چینی معیشت کی بحالی اور ان فیصلوں سے جرمنی اور یورپ پر مرتب ہونے والے اثرات ہیں۔ چین-یورپ تعاون بالخصوص اقتصادی تعاون وباسے قبل کی نسبت زیادہ اہم ہوگا۔


شیئر

Related stories