امریکہ میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول ،ایک سانحہ ، ماہر وبائی امراض
حال ہی میں وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر ڈینس کیرول ، جو امریکہ کے عالمی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے تحت عالمی وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے امور کے ذمہ دار ہیں ، نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکی حکومت نے وبا کے پھیلاو پر بروقت اورکافی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے امریکہ بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کرنے اور مؤثر طریقے سے وبا کو روکنے میں ناکام رہا ، جس کے نتیجے میں امریکہ کووڈ-۱۹ سے شدید متاثرہ ملک بن چکا ہے۔ امریکی حکومت انسداد وبا کے سلسلے میں پالیسیوں کے ناکام کوآرڈینیشن اور غیر موثر کارکردگی کی ذمہ داری سے انکار نہیں کر سکتی۔
امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی نے 30 اپریل کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس سروس کا اتفاق رائے ہے کہ نوول کورونا وائرس قدرتی ہے۔ تاہم بعض امریکی سیاستدان اب بھی سازشی نظریات پھیلانے میں مصروف ہیں کہ نوول کورونا وائرس لیبارٹری حادثے سے پھیلاہے۔ اس سلسلے میں ، ڈاکٹر کیرول نے کہا کہ انسانی تاریخ میں اس بات کی کافی مثالیں موجود ہیں کہ اس طرح کے کورونا وائرس فطرت میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئے ہیں ، اور مصنوعی وائرس کی تخلیق کا کوئی امکان نہیں ہے۔