امریکہ میں پانچ کھرب امریکی ڈالر کے امدادی فنڈ زبے کار پڑے ہیں

2020-05-19 17:00:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق اٹھارہ تاریخ کو امریکی کانگریس کی خصوصی نگران کمیٹی ، جو وبا کیخلاف وفاقی حکومت کے ردعمل کی نگرانی کر رہی ہے ، نے ایک رپورٹ جاری کی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تحقیق کے مطابق رواں سال مارچ میں امریکی کانگریس سے منظورشدہ بیس کھرب امریکی ڈالر کے اقتصادی امدادی بل میں سے وزارت خزانہ کے پانچ کھرب امریکی ڈالر کے فنڈ کا موثر استعمال نہیں ہوا۔اب تک صرف ۳۷ ارب ۵۰ کڑور امریکی ڈالر کا استعمال کیا گیا ہے۔ کس طرح سوچا جاسکتاہے کہ متعدد کاروباری اداروں کو درپیش مشکلات کے باوجود پانچ کھرب امریکی ڈالر امدادی فنڈز وزارت خزانہ میں محفوظ پڑے ہیں۔کاروباری اداروں کی مشکلات کو دور کرنے کے لئےامریکی وزارت خزانہ نے بہت کم امداددی ہے ۔اس سے عوام میں بہت مایوسی پائی جارہی ہے۔اور سیاستدان بھی وزارت خزانہ پر تنقید کررہے ہیں۔


شیئر

Related stories