امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کو تحریر کردہ خط حقائق کے منافی ، دی لانسیٹ
2020-05-20 13:16:12
انیس تاریخ کو مشہور طبی میگزین "دی لانسیٹ" نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹھارہ مئی کو عالمی ادارہ صحت کو لکھے گئے خط میں درست حقائق نہیں بتائے گئے ہیں۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ امریکی حکومت کی تحقیق کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے دسمبر 2019 کی شروعات یا اس سے قبل "دی لانسیٹ" سمیت دیگر تنظیموں کی مستند معلومات کو نظرانداز کیا جس میں ووہان میں ایک مخصوص وائرس کے پھیلاو کا بتایا گیا تھا۔
"دی لانسیٹ" کے چیف ایڈیٹر رچرڈ ہولڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خط میں غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ "دی لانسیٹ"نے دسمبر 2019 کے اوائل میں ووہان یا چین کے دیگر حصوں میں وائرس یا وبا سے متعلق کسی بھی قسم کی رپورٹ جاری نہیں کی تھی۔ "دی لانسیٹ" میں اس حوالے سے پہلی متعلقہ رپورٹ چوبیس جنوری 2020 کو شائع کی گئی تھی۔