وبا کے دوران نسل پرستی اور غیرملکیوں سے نفرت سے گریز کیا جائے،عالمی ادارہ برائے مہاجرین

2020-05-23 17:24:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق ،بائیس تاریخ کو عالمی ادارہ برائے مہاجرین نے اعلان کیا کہ وبا کے پھیلاؤ کے دوران خوف اورغیر یقینی عناصر قابل فہم ہیں لیکن اس خوف کو غیر ملکیوں سے نفرت اور نسل پرستانہ جذبات کی وجہ نہیں بنناچاہیئے ۔ خوف کی بنیاد پر توہین آمیز رویے اوراس سے متعلق جرائم دوسروں کے حقوق کو نقصان پہنچاتے ہیں اور لوگوں کی سلامتی کے لئے بھی نقصان دہ ہیں۔

موجودہ وبا کے پھیلاؤ کے بارے میں صیحیح پیغام دینا انتہائی اہم ہے ۔وبا کے پھیلاؤ میں غیر ملکی افراد کے کردار کے بارے میں غلط پیغامات کے پھیلاؤ سے کسی کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

عالمی ادارہ برائے مہاجرین نے کہا کہ معلومات کو حقائق کی بنیاد پر شئیر کیا جائے اورغیر ملکیوں سے نفرت اور نسل پرستی سے گریز کیا جائے ۔


شیئر

Related stories