وبا نےدنیا بھر میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کو متاثر کیا ہے، عالمی ادارہ صحت
2020-05-23 17:59:39
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے بائیس تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ وبا کے پھیلاؤ سے بنیادی طبی سروسز کے ایک اہم حصے کے طور پر بچوں کو معمول کے حفاظتی ٹیکے لگانے کے کام پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ،اس سے ایک سال سے کم عمر کے آٹھ کروڑبچوں کو خناق، خسرہ اور نمونیہ سمیت دیگر امراض کا خدشہ درپیش ہے ۔ عالمی ادارہ صحت نے بائیس تاریخ کو موجودہ وبا کے تناظر میں حفاظتی ٹیکے لگانے کی نئی گائیڈ لائن جاری کی ہیں، جناب ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت تمام ممالک کے ساتھ مل کر بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکے لگانے کو یقینی بنائے گا۔
اعدادو شمار کے مطابق ،رواں صدی کے ابتدا سے بچوں کی شرح اموات میں پچاس فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، جس کی ایک اہم وجہ بروقت حفاظتی ٹیکے لگانا ہے۔