چین کی اقتصادی ترقی سے دنیا مستفید ہوگی ، ساؤتھ سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر

2020-05-23 18:04:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ساؤتھ سینٹر ترقی پذیر ممالک کی ترقی اور تعاون کا ایک بین سرکاری تھنک ٹینک ہے۔اس سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارلوس کورریا نے کہا کہ چین کی قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے دو سالانہ اجلاسوں کے انعقاد سے وبا کے انسداد اور کنٹرول میں چین کی حاصل کردہ اہم کامیابیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔چینی معیشت کی بحالی اور ترقی عالمی اقتصادی بحالی کے لیے اہم قوت محرکہ فراہم کرے گی ۔

کارلوس کورریا نے کہا کہ افریقہ ، لاطینی امریکہ اور ایشیا کے بہت سے ممالک کے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم ہیں۔اگر چین کی معیشت بحال ہوگی ، تو بہت سے ممالک پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور یہی پوری دنیا کی خواہش ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی معیشت کی بحالی نہ صرف چین کے مفادات سے تعلق رکھتی ہےبلکہ دنیا پر بھی اثر انداز ہو گی۔ چینی معیشت کی بحالی سے عالمی منڈی میں طلب بڑھے گی، تجارتی لچک اور سرمایے میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ غربت کے خاتمے میں چین کے حاصل کردہ ثمرات پوری دنیا کے لیے تجربات بن سکتے ہیں۔


شیئر

Related stories